انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)معروف ترک تاریخی ڈرامہ عثمان نے ایک اور ناظر کی زندگی بدل دی اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے اس ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔
ترک پروڈکشن کمپنی بوزداگ فلم کے مطابق، مارٹینیز نے یہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی، جس نے بالآخر انہیں اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا۔

اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا نے بتایا ’میں نے کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں۔ کہانی، تاریخ اور اسلامی معلومات نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا، اور 2 سال بعد ‘عثمان’ دیکھنے کے بعد میں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔‘
اسلام قبول کرنے کے بعد مارٹینیز نے استنبول کا سفر کیا، جہاں انہوں نے بوزداگ فلم کے سیٹس کا دورہ کیا، قائی قبیلے کے کیمپ کو دیکھا اور شو کے مختلف فلمی مقامات کی سیر کی۔
انہوں نے اس تجربے کو ایک ’روحانی زیارت’ قرار دیا اور کہا اور کہا کہ میں نے خود کو نیا محسوس کیا، جیسے میری زندگی دوبارہ شروع ہوئی ہو۔ میں اس سب سے محبت کرتی ہوں۔
ڈرامہ ’ عثمان‘ دنیا بھر میں کروڑوں ناظرین کی توجہ حاصل کر چکا ہے، جو عثمانی سلطنت کے قیام، اسلامی اقدار اور ثقافتی ورثے کو شاندار انداز میں پیش کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:نوبیل امن انعام: کیا ٹرمپ کی خواہش پوری ہوگی یا دل ٹوٹے گا؟


