Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ

جنیوا(نیوز ڈیسک)ایک بھارتی ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پوسٹ نے اس وقت توجہ حاصل کر لی جب انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران پیش آئے ایک واقعے کا تذکرہ کیا، جس میں ہوٹل کی انتظامیہ نے بوفے کھانے سے متعلق ہدایت نامے میں صرف ’بھارتی سیاحوں‘ کو مخاطب کیا تھا۔

ڈاکٹر عرشیت دھمنسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ چند سال قبل وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ گئے تھے۔ وہاں ایک ہوٹل کے کمرے میں انہیں ایک نوٹس نظر آیا جس میں بوفے کھانے کو بیگ میں ڈالنے سے منع کیا گیا تھا۔


انہوں نے لکھا کہ ہوٹل روم کے دروازے کے پیچھے ایک لمبا پیغام چسپاں تھا، جس کا خلاصہ یہ تھا براہ کرم بوفے کھانے کو اپنے بیگ یا پرس میں نہ ڈالیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو علیحدہ پیک کھانا فراہم کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر دھمنسکر نے واضح کیا کہ اگرچہ بوفے میں آپ جتنا کھانا چاہے لے سکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مہمان کھانے کو بیگ میں بھر کر ساتھ لے جائیں۔

ان کے بقول جو بات سب سے زیادہ تکلیف دہ تھی، وہ یہ تھی کہ نوٹس کا آغاز براہِ راست (پیارے بھارتی سیاحوں) سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام سب سیاحوں کے لیے عمومی طور پر بھی لکھا جا سکتا تھا، لیکن مخصوص طور پر صرف بھارتی سیاحوں کو مخاطب کرنا تکلیف دہ تھا۔
مزیدپڑھیں:ازاخیل ڈرائی پورٹ پر کسٹمز لیبارٹری نے کام شروع کر دیا

یہ بھی پڑھیں