Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

امریکی صدر کی مذاکرات کی دعوت ،ایرانی وزارتِ خار جہ کا سخت جواب

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے پر آمادگی کے اعلان کے ایک دن بعد، ایران کی وزارتِ خارجہ نے ٹرمپ کی مذاکرات کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سخت ردِ عمل میں تہران نے واشنگٹن پردشمنانہ اور مجرمانہ رویّہ اپنانے کا الزام عائد کیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا وہ بیان جو انھوں نے اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) میں دیا، بے بنیاد اور غیر ذمے دارانہ ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیلی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے جو نسل کُشی کے جرائم سے لتھڑی ہوئی ہے۔ امریکہ کو کسی پر الزام لگانے کا کوئی حق نہیں۔
یادر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہم ایران سے اپنی خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی لانے کی اپیل کرتے ہیں اور خطے کے لیے اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا کہ ایران دہشت اور گردوں شرپسندوں کی حمایت چھوڑ دے، پڑوسیوں کو دھمکانا بند کرے، مسلح ایجنٹوں کی مالی مدد ختم کرے اور اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرے۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں نیا قانون نافذشہریوں کے لیے کفیل کی شرط ختم!

یہ بھی پڑھیں