ریاض( نیوزڈیسک) سعودی عرب نے اپنی (پریمیم ریزڈینسی) اسکیم کیلئے نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس میں فیس اور درخواست دینے کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اس وقت دو اقسام کی پریمیم رہائش پیش کر رہی ہے۔پہلی پائیدار رہائش (پریمیم ریزڈینسی) ہے جس کے لیے ایک مرتبہ SAR 800,000 (تقریباً 213,000 امریکی ڈالر) ادا کرنے ہوں گے، جو تاحیات رہائش فراہم کرے گی۔دوسری قابلِ تجدید رہائش (Renewable Residency) ہے، جس کے لیے سالانہ SAR 100,000 (تقریباً 26,700 امریکی ڈالر) فیس مقرر کی گئی ہے۔
اہلیت
عمر کی حد کم از کم 21 سال مقرر۔
درست پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔
شہری کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔
طبی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔
مستحکم آمدنی یا سرمایہ کی دستاویزات لازمی قرار۔
درخواست کا طریقہ
دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل طریقے سے درخواست دے سکتے ہیں:
سرکاری ویب سائٹ (pr.gov.sa) پر اکاؤنٹ بنائیں۔
ضروری دستاویزات (پاسپورٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، طبی رپورٹ وغیرہ) اپلوڈ کریں۔
فیس ادا کریں اور تصدیق کا انتظار کریں۔
فیصلہ عام طور پر 1 سے 3 ماہ کے اندر موصول ہوتا ہے۔
سعودی حکومت کے مطابق یہ پروگرام ملک کی معیشت میں بہتری لانے ، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،جسٹس جمال مندوخیل
