یوگنڈا(ویب نیوز) کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں میں خطرناک طریقے سے اوور ٹیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکران گئیں درجنوں افراد ہلاک ہوئے
تفصیلا ت کے مطابق 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں میں 4 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائی وے دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ ہو گیا، گاڑیوں کے حادثے میں 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
پولیس نے حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے ڈرائیورز کو خطرناک طریقے سے اوور ٹیک کرنے سے خبردار کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: رضوان کو کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف کاتہلکہ خیز انکشاف
