Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ٹرمپ کا مودی کو پاکستان کے حوالے سے دو ٹوپیغام دے دیا؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے آٹھ جنگیں رکوا دیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سات طیارے گرائے گئے، مگر انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کرکے کہا کہ اگر جنگ کی تو امریکا تجارتی تعلقات ختم کردے گا، جس کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں دونوں ممالک نے پیغام دیا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی کئی بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں سونے کےریٹ کم ہوئے یا زیادہ ؟

یہ بھی پڑھیں