Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ گرنے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

دبئی (اوصاف نیوز)دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوا، حادثے کی نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔

بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کےمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔حادثے کی نئی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی طیارہ ائیر شو کے دوران اچانک آسمان میں کلا بازی کھاتے ہوئے زمین پر گرگیا۔حادثے کے فوراً بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور ائیر شو میں موجود شائقین کی جانب سے شور کی آوازیں سنائی دیں۔
OPPO مزید پڑھیں: نےکم قیمت کے ساتھ نیا اور جدید 5Gسمارٹ فون متعارف کرا دیا

یہ بھی پڑھیں