Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پر پابندی کا قانون منظور

ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریا کی پارلیمنٹ نے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق گرین پارٹی نے اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا۔نئے قانون کے تحت حجاب پابندی کی خلاف ورزی پر والدین یا سرپرستوں کو 800 یورو تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔

انسانی حقوق تنظیموں اور ماہرین نے حکومت کے اس فیصلے کو امتیازی اقدام قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسی پابندیاں معاشرتی تقسیم کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔ دوسری جانب آسٹریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد کم عمر لڑکیوں کو ’’ سماجی دباؤ اور ظلم‘‘ سے بچانا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریا میں اس سے قبل 2019 میں 10 سال سے کم عمر بچیوں کے اسکارف پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:نوجوان نے گرل فرینڈ کے اہلخانہ کو مار ڈالا

یہ بھی پڑھیں