Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز)مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے،آج سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے اضافے کے بعد قیمت 455762 روپے ہوگئی ہے،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت1800 روپے کے اضافے سے 390742 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 78 روپے کے اضافے سے 6900 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 22 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4334 ڈالر پرپہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیں