Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

مسجد نبوی ﷺ کے مؤذن کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان وائرل

(ویب ڈیسک)مسجد نبوی ﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شیخ فیصل نعمان کو 25 سال قبل 2000 میں مسجدِ نبوی ﷺ کا ضابطہ مؤذن مقرر کیا گیا تھا جو چند روز قبل مدینہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے،ان کا خاندان طویل عرصے سے مسجدِ نبوی ﷺ کی خدمت کرتا آ رہا ہے، 25 سال تک انہوں نے اپنی دل کو چھو لینے والی آواز میں اذان دی، جس نے زائرین اور مقامی لوگوں کے دلوں کو متاثر کیا۔


ان کے والد کم عمری میں ہی اس عظیم منصب پر فائز ہوئے اور 90 برس سے زائد عمر تک مسجد نبوی میں اذان دیتے رہے، بعد ازاں یہ سعادت شیخ فیصل نعمان کو نصیب ہوئی۔
مزید پڑھیں: ترکیہ ، نئے سال کی تقریبات شروع ’حملوں کی منصوبہ بندی‘ کرنے والے داعش کے 115 ارکان گرفتار

یہ بھی پڑھیں