بندرعباس(نیو ز ڈیسک)ایران کے خلیج فارس کے کنارے واقع شہر بندر عباس میں ایک عمارت میں دھماکا ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا ایک 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی 2 منزلیں، متعدد گاڑیاں اور آس پاس کی دکانیں تباہ ہو گئیں۔
Major explosion reported in a building in Azadegan district, Bandar Abbas (Iran).
Local reports cite an unusually intense blast sound. pic.twitter.com/NfB4gEuphn— TRIDENT (@TridentxIN) January 31, 2026
رپورٹس کے مطابق امدادی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر موجود ہیں تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو ہدف بنانے کی تردید کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایپل کی آئی فون لانچ حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی، 2026 میں مہنگے ماڈلز کو ترجیح