Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے لگا، سی این این

نیویارک (اوصاف نیوز)افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد چھوڑا گیا جدید امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین سیکیورٹی خطرہ بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار ابتدائی طور پر سابق افغان فوج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے فراہم کیے گئے تھے، تاہم امریکی انخلا کے وقت یہ اسلحہ بڑی مقدار میں افغانستان میں چھوڑ دیا گیا۔

افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق امریکی ادارے SIGAR کے سابق سربراہ جان سوپکو کے مطابق امریکی افواج کے انخلا کے دوران تقریباً تین لاکھ جدید امریکی ہتھیار افغانستان میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی پالیسیوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں،کیپٹن(ر)صفدر

یہ بھی پڑھیں