ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے اماراتی سرزمین پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو وہ اپنے دفاع میں سخت جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے درجنوں میزائل اور سینکڑوں ڈرون داغے گئے جن میں سے اکثریت کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں خلیجی خطے میں ایران اور اس کے مخالف ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث امارات سمیت کئی ممالک ہائی الرٹ پر ہیں


