دوحہ(نیوز ڈیسک) قطر کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ قطری فضائیہ نے ایران سے آنے والے خطرات کو ناکام بناتے ہوئے دو ایرانی SU-24 لڑاکا طیارے مار گرائے، سات بیلسٹک میزائل تباہ کیے اور پانچ ڈرونز کو بھی گرا دیا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق تمام میزائل اور ڈرون اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیے گئے اور کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قطری فضائیہ اور ایئر ڈیفنس نظام مکمل طور پر چوکس ہیں اور ملکی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔ تاہم ایران کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
— وزارة الدفاع – دولة قطر (@MOD_Qatar) March 2, 2026
مزیدپڑھیں:تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ سامنے آگیا


