Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکہ نے خلیجی ریاستوں کو ایرانی حملوں کے سامنے چھوڑ دیا،سعودی اہلکار کا دعویٰ

ریاض: ایک سعودی اہلکار نے امریکی دفاعی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے خلیجی ریاستوں کو ایرانی حملوں کے سامنے بے بس چھوڑ دیا اور اپنا فضائی دفاع اسرائیل کی حفاظت کے لیے منتقل کر دیا۔

اہلکار نے بتایا کہ “انہوں نے تمام خلیجی ممالک کو، جہاں امریکی فوجی اڈے قائم ہیں، ایرانی حملوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔”

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستیں طویل عرصے سے ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ممکنہ فوجی خطرات کے پیش نظر امریکہ کے دفاعی نظام پر انحصار کر رہی تھیں، لیکن اہلکار کے مطابق حالیہ امریکی حکمت عملی نے خطے کی سیکیورٹی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں