Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایران میں امریکی اسرائیلی حملوں میں 1230 افراد شہید، ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک )ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہیں، اسپتالوں اور اسکولوں سمیت مختلف اہداف پر حملوں میں اب تک 1230 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی اسرائیلی حملوں سے اب تک 1230 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں 77 افراد شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل پر ایرانی حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 6 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں حملوں سے 3 افراد جبکہ بحرین میں میزائل مار گرانے پر صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

اس کے علاوہ کویت میں ایرانی حملوں سے 2 کویتی فوجیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمان کی بندرگاہ پر ٹینکر پر پروجیکٹائل حملے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
مزیدپڑھیں:حملوں سے ہمارے پیروں تلے زمین نکل گئی، ایران سے واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کی داستان

یہ بھی پڑھیں