تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
وائرل ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا اسرائیلی فوج نے کیا واقعی ایرانی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا یا پھر زمین پر بنائی گئی پینٹنگ یا فرضی ہدف کو تباہ کر دیا؟
یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے 4 مارچ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک انفراریڈ ویڈیو جاری کی۔
חיל האוויר ממשיך לפגוע ביכולות האוויריות של המשטר האיראני: סוכלו חיילים איראנים שהפעילו מערכות הגנה אווירית נגד מטוסי חיל האוויר pic.twitter.com/f6hg6FV5at
— צבא ההגנה לישראל (@idfonline) March 4, 2026
ویڈیو میں ایران کے اندر 2 مقامات پر دھماکے دکھائے گئے اور دعویٰ کیا گیا کہ حملے میں ایک Mi-17 ہیلی کاپٹر اور دیگر فوجی تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ اس میں تباہ ہونے والی چیز اصل ہیلی کاپٹر نہیں بلکہ زمین پر بنائی گئی اس کی تصویر یا خاکہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق دھماکے کے بعد بھی ہیلی کاپٹر کے پروں کی شکل تقریباً ویسی ہی نظر آ رہی ہے جیسی دھماکے سے قبل، جس سے شبہ پیدا ہوا کہ یہ محض ایک پینٹنگ تھی۔
Looks like the Israeli Air Force struck a decoy of an Iranian Mil Mi-17 helicopter painted on the ground. pic.twitter.com/mtEznE308A
— Status-6 (War & Military News) (@Archer83Able) March 4, 2026
سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کو مزید تقویت اس وقت ملی جب اسرائیلی افواج نے مذکورہ ویڈیو پوسٹ پر ہونے والی بحث پر خاموشی اختیار کی اور کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔
ایران کی ممکنہ حکمتِ عملی؟
بعض مقامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے دشمن کو دھوکا دینے کے لیے زمین پر ہیلی کاپٹروں کے فرضی ہدف کی تصاویر بنائی تھیں تاکہ دشمن کے مہنگے میزائل ضائع ہو جائیں، اگر ایسا ہی ہوا تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ اسرائیلی میزائل، جن کی قیمت اوسطاً تقریباً 30 لاکھ ڈالرز تک ہو سکتی ہے، ایک انتہائی سستی چال کے ذریعے ضائع کر دیے گئے۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے ویڈیو میں دھوئیں کی حرکت اور حرارتی اثرات کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ واقعی کوئی فوجی ہدف تباہ ہوا ہو۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ویڈیو میں واقعی کوئی حقیقی ہیلی کاپٹر تباہ ہوا یا محض فرضی ہدف تھا، تاہم سوشل میڈیا پر اس واقعے نے جدید جنگ میں فریب، نفسیاتی حربوں اور معلوماتی جنگ کے کردار پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
مزیدپڑھیں:میری موت کے ذمے دار میرے والدین ہوں گے: بھارتی یوٹیوبر کی ویڈیو جاری
