Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

روس ایران جنگ میں غیر جانبدار نہیں، تہران کی حمایت کرتے ہیں: روسی سفیر

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں تعینات روس کے سفیر Andrei Kelin نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں روس غیر جانبدار نہیں بلکہ تہران کی حمایت کرتا ہے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روسی سفیر نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں ماسکو ایران کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اس تنازعے کو اس انداز میں پیش کر رہے ہیں جیسے تمام ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہو، حالانکہ حقیقت اس سے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اس جنگ میں “غیر جانبدار نہیں” اور ایران کی حمایت کرتا ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کو انہوں نے غیر منصفانہ قرار دیا۔

روسی سفیر کے مطابق مغربی بیانیے میں یہ بات نظر انداز کی جا رہی ہے کہ ایران کا مؤقف یہ ہے کہ وہ حملوں کا جواب دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کا بہترین حل فوری جنگ بندی اور سفارتی مذاکرات کی بحالی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی کشیدگی میں شدت آ چکی ہے اور خطے میں جنگ کے پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روس کے اس واضح مؤقف سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں