Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عاشورہ سے محبت کرنیوالی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا، علی لاریجانی

تہران(ویب ڈیسک ) ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنیوالی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔

علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ سے محبت کرنے والی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔ پہلے بھی کئی لوگوں نے ایسے دعوے کیے لیکن ناکام رہے۔


انہوں نے کہا کہ اپنا خیال رکھو کہیں ایسا نہ ہو کہ مٹادیے جاؤ۔

علی لاریجانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز یا تو سب کے لیے خوشحالی کی گزرگاہ ہوگی یا جنگ پسندوں کے لیے شکست اور تکالیف کی گزرگاہ بن جائے گی۔


خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند رکھا تو اس پر موت، آگ اور قہر برسے گا،بیس گنا زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق آسٹرلوجسٹ لالہ رخ کی نئی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں