Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارتی ریاست اوڑیسہ کے اسپتال میں آتشزدگی، 19مریض ہلاک

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اوڑیسہ کےشہر کٹک میں واقع ایک اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں پیر کی صبح لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 19 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی حالت آگ لگنے سے خراب ہوئی یا وہ پہلے سے زیرِ علاج زخموں کے باعث تشویشناک تھے۔

پولیس کمشنر یوگیش کھرانیا کے مطابق واقعے میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ان کے مطابق 100 سے زائد مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر اموات دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، کیونکہ زہریلا دھواں عمارت کی پوری منزل میں پھیل گیا تھا جس سے ریسکیو کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

مقامی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز ماسک پہن کر عمارت میں داخل ہونے کے لیے شیشے توڑ رہے تھے اور ایک ہزار بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں دم گھٹنے سے مریضوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔


اوڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے اسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹراما سینٹر میں آگ علی الصبح شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ان کے مطابق آئی سی یو میں کم از کم 23 مریض زیرِ علاج تھے۔ آگ لگنے کے بعد جب مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا تھا تو ان میں سے مریض جان کی بازی ہار گئے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مریضوں کو بچانے کے لیے طبی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ریسکیو کارروائی کی۔ اس دوران عملے کے بعض افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سابق کپتان راشد لطیف نے الیکشن لڑنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا

یہ بھی پڑھیں