ابوظہبی( ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ حکام کے مطابق عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہوگی، میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
مزیدپڑھیں:عید پرچاہت فتح علی خان کا ذومعنی گاناجاری ہوتے ہی وائرل