Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نیتن یاہو نے ایران کے تازہ حملوں کو اسرائیل کیلئے ’انتہائی مشکل شام‘ قرار دے دیا

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے جوابی حملوں کے بعد صورتحال کو اسرائیل کے لیے ’انتہائی مشکل شام‘ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہروں دیمونا اور عراد پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور اسے ملک کے مستقبل کی جنگ قرار دیا۔

حملوں کے بعد اسرائیلی وزارت تعلیم نے پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ حملے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کیے، جن میں نطنز کا مقام بھی شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:جنگ کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ رابطوں کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں