نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں دو بار ہارٹ ٹرانسپلانٹ کروانے والی خاتون نے بالی ووڈ کے لیجنڈ سلمان خان کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رینا راجو نامی خاتون نے پوڈ کاسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دو بار ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہوا ہے، سلمان خان نے اس مشکل وقت میں خاموشی سے ان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ دل کی پہلی سرجری کے دوران سلمان خان نے نہ صرف ان سے رابطہ کیا بلکہ 2 گھنٹے طویل گفتگو کے دوران ان کی حوصلہ افزائی بھی کی اور خاموشی سے میری مدد بھی کی، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے عوام لاعلم ہیں۔
رینا راجو نے مزید کہا کہ میں پوسٹ ٹرانسپلانٹ تنظیم چلاتی ہوں، سلمان خان نے اس فاؤنڈیشن کے ابتدائی مراحل میں مجھے یاد کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے ٹرانسپلانٹ کے بعد بالی ووڈ اسٹار اداکار مجھ سے کافی دیر تک ملے، وہ مجھے فلم کے سیٹ پر لے گئے اور بہت سی خوشگوار یادیں دلائیں۔
رینا راجو نامی خاتون کا کہنا تھا کہ سلمان خان بہت مہربان اور مخلص انسان ہیں، جو اب بھی مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں اور مشکل وقت میں میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
سلمان خان نے 2007 میں اپنی فاؤنڈیشن Being Human شروع کی، جس کے ذریعے وہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار آخری بار فلم سکندر میں اداکارہ رشمیکا مندنا کے ساتھ نظر آئے تھے۔ وہ اس وقت اپنی نئی فلم متھربھومی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی جلد ریلیز ہونے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا نیا فیصلہ، دنیا بھر کی نظریں اس خبر پر جم گئیں
