Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

تالاب سے ملی لاش ریئلٹی شو اسٹار اینابیلا لوواس کی نکلی

ہنگری(اوصاف نیوز)اسپین کے جزیرے گرین کیناریا میں ایک دور دراز قدرتی تالاب سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ہنگری کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اینابیلا لوواس کے طور ہوئی ہے، پولیس نے دانتوں کے ریکارڈ کی مدد سے شناخت کی تصدیق کی۔

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ اینابیلا لوواس نومبر 2024ء میں پہلی بار لاپتہ ہوئی تھیں، بعد ازاں پولیس نے اِنہیں ایک اپارٹمنٹ سے برآمد کر لیا تھا جہاں اُنہوں نے خود کو محفوظ بتایا تھا، کچھ ہی عرصے بعد وہ دوبارہ غائب ہو گئیں جس پر تشویش بڑھ گئی۔

پولیس کے مطابق برآمد کی گئی لاش تقریباً 3 ہفتوں سے پانی میں موجود تھی اور خراب حالت کے باعث اس سے ڈی این اے حاصل کرنا مشکل تھا۔

رپورٹس کے مطابق اینابیلا لوواس مالی مشکلات کے باعث جزیرے پر بے گھر زندگی گزار رہی تھیں اور ممکنہ طور پر ان کی موت کسی اور مقام پر ہوئی جس کے بعد سیلابی پانی لاش کو بہا کر تالاب تک لے آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شناخت کے لیے جسم پر موجود نمایاں ٹیٹوز کا سہارا لیا گیا تاہم حتمی کامیابی دانتوں کے تجزیے سے حاصل ہوئی۔

اینابیلا لوواس نے 2021ء میں ہنگری کے مشہور ریئلٹی شو ’دی بیچلر‘ میں شرکت کے بعد شہرت حاصل کی تھی اور بعد ازاں انفلوئنسر ہونے کے سبب سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں مداح بنائے تھے۔
مزید پڑھیں:ہتھیار ڈالنے کے مطالبات ناقابلِ قبول ہیں: حماس

یہ بھی پڑھیں