Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نیتن یاہو کیخلاف رشوت اور اختیار ات کے غلط استعمال پر مقدمات کی سماعت اتوار کو ہوگی

تل ابیب(اوصاف نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف زیرِ التوا کرپشن مقدمات کی عدالتی کارروائی اتوار سے ایک بار پھر شروع ہونے جا رہی ہے، جو گزشتہ عرصے میں جنگی صورتحال کے باعث عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد ملک میں معمولات زندگی بتدریج بحال ہو رہے ہیں، جس کے تحت عدالتی کارروائیاں بھی دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو پر رشوت ستانی، فراڈ اور سرکاری اختیارات کے مبینہ غلط استعمال جیسے سنگین الزامات عائد ہیں، جن کی سماعت 2020 سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آبادمذاکرات،غیر ملکی مندوبین کیلئے ویزا آن ارائیول کا اعلان

یہ بھی پڑھیں