سپین(نیوز ڈیسک)جنوبی سپین میں شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں اور اچانک آنے والے سیلاب نے سیاحتی مقامات کو بری طرح متاثر کر دیا ہ، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ Murcia میں موسلادھار بارش کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا، جبکہ گاڑیاں پانی میں پھنس کر رہ گئیں اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہوئے۔
اسی دوران علاقے La Manga میں سمندر کے اوپر کئی خطرناک واٹر اسپاؤٹس (گردشی طوفانی ستون) بنتے دیکھے گئے، جنہوں نے مقامی افراد اور سیاحوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کر دیا۔ یہ واٹر اسپاؤٹس بادلوں سے سمندر تک پھیلے ہوئے نظر آئے۔ سپانوی محکمہ موسمیات الرٹ جاری کرتے ہوئے گرج چمک، ژالہ باری اور شدید ہواؤں کا انتباہ دیا ہے۔
بعض مقامات پر ایک گھنٹے میں 40 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ امدادی ادارے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ شدید موسمی صورتحال ایک بڑے طوفانی سسٹم کا حصہ ہے جو حالیہ دنوں میں جنوبی اور مشرقی اسپین کو متاثر کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے
