Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بھارتی تامل اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو200 یونٹ مفت بجلی دینے کا حکم

جوزف وجے چندرشیکھر(Joseph Vijay Chandrasekhar) نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے فوری بعد گھریلو صارفین کے لیے 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق وجے کی جماعت تملگا ویٹری کژگم (TVK) اسمبلی انتخابات میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی، جس کے بعد انہوں نے ریاست کے نئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

نئے وزیراعلیٰ نے اقتدار سنبھالتے ہی خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس کے قیام اور انسدادِ منشیات سے متعلق حکم نامے پر بھی دستخط کیے۔

حلف برداری کے بعد جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اپنے پہلے عوامی خطاب میں وجے نے کہا کہ ریاست میں حقیقی سیکولرزم اور سماجی انصاف کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے حکومت سازی میں حمایت کرنے والی جماعتوں، جن میں کانگریس، وی سی کے، آئی یو ایم ایل اور بائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں، کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وجے نے خصوصی طور پر نوجوان نسل، خصوصاً Gen Z ووٹرز کو اپنی کامیابی کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہی نوجوانوں نے اپنے خاندانوں کو ٹی وی کے کو ووٹ دینے پر آمادہ کیا۔

سپریم لیڈر کم جانگ اُن کو قتل کیا گیا تو فوری ایٹمی حملہ کردیا جائے گا، شمالی کوریا کے آئین میں اہم ترامیم

اپنے جذباتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی شاہی یا سیاسی خاندان سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ غربت اور بھوک کو قریب سے دیکھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ان کا مذاق بھی اڑایا، مگر عوام نے انہیں محبت اور اعتماد دیا۔

انہوں نے مزید کہا، “میں کوئی فرشتہ نہیں، بلکہ آپ ہی کی طرح ایک عام انسان ہوں اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہوں گا۔”

یہ بھی پڑھیں