Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سعودیہ اور قطر میں مبینہ موساد ایجنٹس گرفتار

اسرائیلی موساد ایجنٹس گرفتاری

سعودی عرب اور قطر میں مبینہ طور پر اسرائیلی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے کیا۔

ٹکر کارلسن کے مطابق یہ گرفتاریاں گزشتہ رات عمل میں آئی۔ ان ایجنٹس پر الزام ہے کہ وہ دونوں ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ خلیج کے دیگر ممالک جیسے قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، کویت اور سعودی عرب کو بھی نشانہ بنانا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل نے اپنے کچھ مقاصد میں کامیابی بھی حاصل کر لی ہے۔

سعودی یا قطری حکام کی طرف سے ابھی تک سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ موساد کی سرگرمیاں علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

تفتیش جاری ہے اور دونوں ممالک میں اہم شہروں میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ حکام کسی ممکنہ واقعے سے بچاؤ کے لیے محتاط نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں