ایران نے اسرائیلی ڈرون مار گرائے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے سات ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا۔ ایرانی فوجی حکام کے مطابق یہ ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ڈرونز کی نشاندہی ہوئی، فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں مار گرایا۔
سینکڑوں میزائل اور ڈرون فائر
ایرانی فوج کے مطابق جاری جنگ کے دوران اب تک 500 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل فائر کیے جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف اقسام کے دو ہزار سے زیادہ ڈرون بھی فائر کیے گئے ہیں جنہیں فوجی کارروائی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
فوجی حکام کے مطابق فائر کیے گئے میزائلوں میں سے تقریباً 60 فیصد امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے۔
جبکہ باقی 40 فیصد میزائل اسرائیلی علاقوں کی جانب داغے گئے۔
ایرانی صدر کا قوم سے خطاب
دوسری جانب ایرانی صدر نے جنگی صورتحال میں قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کردستان کے عوام کا ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔
قومی سلامتی برقرار رکھنے کی ہدایت
ایرانی صدر نے گورنرز اور مسلح افواج کو ہدایت دی کہ ملک کی سلامتی کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو حکم دیا کہ علیحدگی پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کو برداشت نہ کیا جائے۔


