Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

اماراتی بزنس مین کا ٹرمپ اور لنزے گراہم کو ایران جنگ میں عرب ممالک شامل کرنے سے خبردار کرنے والا کھلا خط

Emirati Businessman open letter to Trump

دبئی – معروف اماراتی بزنس مین خلف احمد الحبتور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سینیٹر لنزے گراہم کو کھلا خط لکھ کر عرب ممالک کو ایران کے خلاف جنگ میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔

خط میں خلف الحبتور نے کہا کہ کچھ امریکی عہدیدار عرب ممالک کو ایران پر حملہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، لیکن پورے خطے کے رہنماؤں سے مشورہ کیے بغیر اس قسم کی کارروائی خطرناک ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سینیٹر لنزے گراہم نے عرب ممالک کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا، مگر خوش قسمتی سے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک محفوظ ہیں۔

خلف الحبتور نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے مفادات کے لیے امریکی شہریوں اور فوجیوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا ٹرمپ اور گراہم کا فیصلہ ہے، امارات ایسا نہیں کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر گراہم امریکی عوام کے بجائے اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ امارات کو امریکی حفاظت کی ضرورت نہیں، اور اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

“ایران کا خطرہ حقیقت ہے، مگر دوسروں کی لڑائیوں کا ایندھن بننا ناقابل قبول ہے،” خلف الحبتور نے لکھا۔ انہوں نے ایرانی تیل پر قبضہ اور مشرق وسطیٰ کو نئے سرے سے بنانے کی کوششوں کو خطرناک اور دھوکہ دینے والا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں