اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں :الائیڈ بینک بڑافراڈ ،بتائے بغیر اکائونٹ سے رقم کاٹ لی جاتی ہے ،زبیر علی خان
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت میں 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

