Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

کراچی (کامرس ڈیسک )اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
مزیدپڑھیں :اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہو کر 2 ہزار 813 روپے 85 پیسے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں