Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خوشخبری آگئی، جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں اوگرا کی جانب سے 31 مئی کو پٹرولیم ڈویژن کا سمری بھجوائے جانے کا امکان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سمری منظور ہو نے کی صورت میں یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :خوشخبری ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان

ذرائع نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہو ئے بتایا کہ یکم جون سے پٹرول 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں4 روپے فی لٹر کے حساب سے کمی کی جائے گی۔

جبکہ ذرائع نے مزید انکشاف کر تے ہو ئے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لٹر کے حساب سے قیمت میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

سمری بھجوانے اور وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی اور بعد ازاں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں