ڈیزل قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی روٹس پر کرایوں میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے چیئرمین حاجی اکرم ذکی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب بائیکس سکیم ، بائیک کی ڈیلیوری کی تاریخ و دیگراہم اور تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں ،خبر میں
ترجمان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بتایا کہ کرایوں میں کمی روٹس کے مطابق کی گئی ہے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی کے روٹس پر 10 روپے اور لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت طویل روٹس پر 50 روپے فی مسافر کرایہ ہو چکا ہے۔

