اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ 1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی جس سے امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں پاکستان میں مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جب کہ 1800 سی سی تک کی نئی اور پرانی ہائبرڈ گاڑیوں پر صفر ڈیوٹی برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق 1800cc سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمودقریشی کی سزا کالعدم قرار

