Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

چینی فرم کا پاکستان میں موبائل ، ای بائیکس شعبوں میں سرمایہ کاری کا اظہار

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی فرم ٹرانسشن ہولڈنگز کے چیئرمین ژو ژاؤ جیانگ کی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ، ملاقات میں موبائل فون مینوفیکچرنگ یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت، موبائل فون مینوفیکچرنگ اور فن ٹیک کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اپنی کمپنی کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے متعلقہ وفاقی وزراء اور چین میں پاکستان کے سفیر پر زور دیا کہ وہ چینی کمپنی کے ساتھ مل کر جلد از جلد حکمت عملی مرتب کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے ٹرانسشن ہولڈنگز کو ملک کے بے پناہ وسائل اور نوجوانوں کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے برآمدی مقاصد کیلئے پاکستان میں سامان تیار کرنے کی دعوت بھی دی۔Zhu Zhaojiang نے وزیراعظم کو پاکستان میں اپنی کمپنی کے موجودہ آپریشنز، عالمی برآمدات اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

بتایا گیا کہ کمپنی پہلے ہی پاکستان میں ایک موبائل فون مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کر چکی ہے جس سے تقریباً 5000 پاکستانی کارکنوں کو روزگار مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی فرم موبائل فون انڈسٹری میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے جس سے پاکستان سے موبائل فون کی برآمد میں بھی اضافہ ہوگا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، جام کمال خان، عطاء اللہ تارڑ اور وزیر مملکت شازہ فاطمہ خواجہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں