اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نےاضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی تیاری کرلی ،پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ، شوگر ایڈوائزری بورڈ نےڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت دے دی،چینی کی برآمد کے لیے سمری جلد ای سی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
،چینی کی ایکس مل قیمت140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی،مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مد نظر رکھ ہوگا،مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مد نظر رکھ ہوگا،حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہوگا۔
مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی جائے گی،شوگر ملزمالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا،شوگر ملزمالکان نےپہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت مانگی تھی،وزیراعظم نےحال ہی میں چینی کی برآمدکاجائزہ لینے کےاحکامات جاری کیے تھے،
سیاحوں کیلئے دبئی میں گھومنے،شاپنگ کیلئے مفت سم کارڈ متعارف

