ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی موٹر کارپوریشن جاپان نے اپنی گاڑیوں خصوصاً آلٹو کو ہلکی اور سستی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق سوزوکی جاپان نے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی باڈی سٹرکچر بشمول متعدد مارکیٹوں میں الیکٹرک ماڈلز کو ہلکا اور چھوٹی بیٹریوں کا استعمال کرنا چاہتا ہے۔
سوزوکی کمپنی اپنی گاڑیوں میں توانائی کی کھپت کو کم سے کم رکھتے ہوئے اپنی ہیئرٹیکٹ ہلکے وزن اور محفوظ باڈی ٹیکنالوجی کو جدید بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس لیے کمپنی اپنی گاڑیوں کے وزن میں مزید کمی کرنے جا رہی ہے تاکہ گاڑیاں کم توانائی کے ساتھ زیادہ فاصلہ طے کر سکیں۔
اس منصوبے کے بعد، کمپنی سب سے پہلے اگلے 10 سالوں میں اپنی آلٹو کار کے وزن میں 15 فیصد کمی کرے گی۔ اس گاڑی کا موجودہ وزن 680 کلوگرام ہے اور کمپنی کا مقصد اسے 100 کلوگرام تک کم کرنا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے گاڑی میں چھوٹی موٹریں اور بیٹریاں لگائی جائیں گی جس سے اس کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں :ملک میں 5 سے 16 سال تک کی عمر کے ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جارہے،تشویشناک اعدادو شمار جاری



