کراچی(نیوزڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطر ہ ٹل گیا۔ سٹیٹ بینک پاکستان کے پاس ایف ای آر(زرمباردلہ کے ذخائر) 30 ملین ڈالر سے بڑھ کر ستمبر 2024 میں 9.466 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کی شرح سود میں بھی سٹیٹ بینک کی طرف سے 200 بیسز پوا ئنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ اپریل 2020 کے بعد سب سے نمایاں کمی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام دکھائی دے رہا ہے۔ حالات خاص طور پر ملک کی معاشی حالت میں نما یا ں طور پر بہتری آرہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں وفاقی حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی جو یقینی طور پر پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی حوصلہ افزائی کر یگی۔رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جو 28 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ ملک کے مثبت اقتصادی اشار و ں میں مزید اضافہ ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کی افراط زر کی شرح کم ہو کر 9.6% ہو گئی۔ جولائی میں 11.1% سے بھی کم ہو گئی اور اکتوبر 2021 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔اعداد و شمار کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہونے والا ہے۔ جس میں 7 بلین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر بات چیت ہو گی۔
گزشتہ چند ماہ سے سامنے آنے والے بہت سے مثبت معاشی اشارے واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان نے خطے میں ایک مستحکم معیشت بننے کا آغاز کیا ہے۔
پرائز بانڈ کی رقم پر کتنا ٹیکس کاٹا جاتا ہے؟جانیں

