اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی بھی مالیاتی خسارے کا شکار ہو گئی ہے462 ارب سے زائد ہوگیاہے۔
ایس ایس جی سی مختلف اداروں کی ایک ہزار 50ارب روپے کی مقروض ہے جبکہ ایس ایس جی سی نے مختلف اداروں سے 588 ارب روپے وصول کرنے ہیں، یوں ایس ایس جی سی کا موجودہ خسارہ 462 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
دستاویزی رپورٹ کے مطابق ایس ایس جی سی او جی ڈی سی ایل کی 248 ارب اور پی پی ایل کی 284 ارب روپے کی مقروض ہے۔
گیس کمپنی نے جی ایچ پی ایل کے 150 اور دیگر اداروں کے 176 ارب روپے ادا کرنے ہیں، ایس ایس جی نے پاور سیکٹر سے 38 ارب اور صنعتی صارفین نے 68 ارب روپے تاحال وصول نہیں کئے ہیں۔
کمپنی نے گھریلو صارفین سے 38 ارب روپے وصول کرنے ہیں، ٹیرف ڈیفرنشل کی مد میں ایس ایس جی سی نے 439 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔
مزید پڑھیں:طالبہ کی ہلاکت کے بعد ملتان زرعی یونیورسٹی کوبندکردیاگیا




