Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایف بی آر ن کی افسران کو ریگولر ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنا بند کرنےکی ہدایت

اسلام آباد: فیڈریشن بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے باقاعدہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے اور مسائل پیدا کرنے سے گریز کرنےسے گریز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ٹیکس چوروں یا نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ایف بی آر ایف پی سی سی آئی کے جائز مطالبات سے متفق ہے جس میں سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے حلف نامے کی شرط کو ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

انہوں نے ایف پی سی سی آئی پر زور دیا کہ وہ تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے شفاف ٹیکس ریٹرن فائلنگ کو یقینی بنانے کے لیے ان کی کوششوں کی حمایت کرے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایک وفد نے چیئرمین ایف بی آر سے تفصیلی ملاقات کی۔

وفد نے کاروباری اداروں پر بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی ضرورت پر زور دیا، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ گزشتہ دو سے تین سال معیشت کے لیے خاصے چیلنجنگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں