Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے اضافے کی تیاری

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) 16 دسمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دس روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 63 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔ اسی طرح برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ، 71.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 15 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اوگرا 15 دسمبر کو پٹرولیم قیمتوں میں تعین کی سمری وفاقی حکومت کو بھیجے گا۔
مزیدپڑھیں:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پرلاکھوں کے فراڈ کا انکشاف، مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیں