کراچی( نیوز ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونا ایک ہزار 714 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 20 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 303 ڈالر پر آ گیا.
سرکاری ملازمتوں کے لئے خواتین کو بڑی رعایت دیدی گئیمزید پڑھیں:




