اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام سو اور پنددرہ سو روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست بروز جمعہ کو ہوگی۔
سو روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا، دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام ایک ہزار روپے کے گیارہ سوننانوے انعامات ہیں۔
اس کے علاوہ پندرہ سوروپے کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام تیس لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام دس لاکھ روپے کے تین انعامات اور 1850 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خواجہ آصف نے آخرکار حقیقت بتادی

