Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

گیس کنکشن پہلے کسے ملیں گے؟ نیا طریقہ کار

لاہور (اوصاف نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے نئے گھریلو گیس کنکشن کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے ان درخواستوں کو ترجیح دی جائےگی جو پہلے سے جمع ہوچکی ہیں۔

حکام کے مطابق اس وقت گھریلو گیس کنکشن کی 39 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہیں، جنہیں مرحلہ وار نمٹایا جائے گا۔

ایس ایس جی سی حکام کی جانب سے واضح کیا گیا کہ پہلے سال میں 3 لاکھ جبکہ دوسرے سال میں 6 لاکھ نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ گھروں کو گیس کی سہولت فراہم ہو سکے،اس سلسلے میں نیو کنکشن فیس 10 مرلے تک کے گھروں کیلئے 21 ہزار روپے، جبکہ 10 مرلے سے بڑے گھروں کیلئے 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ 20 ہزار روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔

اہم بات یہ ہے کہ نئے صارفین کو اوگرا سے منظور شدہ آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنا لازمی ہے، نئی درخواستوں کی وصولی کا عمل نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد شروع ہوگا، تاہم پرانی درخواستوں کو پہلے نمٹایا جائے گا۔

درخواست دینے کے خواہشمند صارفین فارم اپنے قریبی سوئی گیس ریجنل آفس سے حاصل کر سکتے ہیں یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ فارم لازمی طور پر بڑے حروف (Capital Letters) میں پُر کیا جائے گا اور اس کی منظوری نیٹ ورک کی دستیابی پر منحصر ہوگی۔

ضروری کاغذات میں قومی شناختی کارڈ کی کاپی، جائیداد کی ملکیت کا ثبوت اور ہمسایہ جائیداد کا حالیہ گیس بل شامل ہوگا۔ کاغذات جمع کرانے کے بعد ایس این جی پی ایل کی ٹیم سائٹ وزٹ کرے گی تاکہ تکنیکی امکانات کو پرکھا جا سکے،منظوری کی صورت میں صارف کو پروپوزل لیٹر یا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں انسٹالیشن کے اصول اور منظور شدہ کنٹریکٹرز کی فہرست شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں