کراچی (کامرس ڈیسک) بی وائی ڈی پاکستان نے اپنے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے صارفین کے لیے محدود مدت کی خصوصی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق جو بھی صارف 30 ستمبر تک اپنی نئی یا موجودہ بکنگ مکمل کرے گا، اُسے مفت 7 کلو واٹ ہوم چارجر فراہم کیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق BYD SEAL بی وائی ڈی کی پریمیم الیکٹرک گاڑیوں میں سے ایک ہے، جو مکمل چارج پر 650 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔ اس گاڑی میں 82.56 کلو واٹ آور کی طاقتور بیٹری نصب ہے اور یہ صرف 5.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب BYD ATTO 3 ایک جدید اور کمپیکٹ ایس یو وی ہے جو 49.92 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ 410 کلومیٹر تک کا ڈرائیونگ رینج فراہم کرتی ہے، جبکہ یہ 7.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔
بی وائی ڈی پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش صرف 30 ستمبر تک بکنگ کرنے والے صارفین کے لیے ہے، جس کے بعد یہ آفر ختم ہو جائے گی۔
مزیدپڑھیں:کراچی: بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
