اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں 2 سے ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے بھجوائے گئے ورکنگ پیپر میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے، مٹی کے تیل میں 4 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں ایک روپے 76 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا سمری بھجوائے گی جس کے بعد وزیراعظم اور وزارت خزانہ کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومتی پالیسی کے مطابق اگر پیٹرولیم لیوی یا ٹیکسز میں اضافہ ہوا تو قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، تاہم ٹیکسز کم ہونے کی صورت میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔




