لاہور(نیوز ڈیسک)کِیا لکی موٹرز اپنی مشہور گاڑیوں (Sorento 3.5L V6) اور (Sportage L HEV) پر خصوصی شاندار آفرز لگا دیں، یہ آفرز 31 اکتوبر 2025 تک دستیاب ہوں گی۔
کمپنی کی جانب سے (Sorento 3.5L V6) 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا، یہ رعایت محدود تعداد میں دستیاب ہے اور پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر دی جائے گی۔

(Sportage L HEV) کے خریداروں کے لیے مفت رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے، جو تقریباً 3 لاکھ روپے کی بچت کے برابر ہے۔ یہ آفر بھی وقت اور تعداد کے حساب سے محدود ہے۔

(Sorento 3.5L V6) کی خصوصیات کی بات کی جائے تو اس میں 18 انچ الائے وہیلز، کیبن فیچرز: وائرلیس اینڈرائیڈ آٹو/ایپل کار پلے، وائرلیس چارجر، USB-C پورٹس اور حفاظتی سہولیات میں 6 ایئر بیگز، 360 ڈگری کیمرا، بارش سینسنگ وائپرز شامل ہیں،
(Sportage L HEV) میں وہیل بیس: 2755 ملی میٹر، منفرد “بومرینگ DRLs” اور کِیا اسٹار چین گرِل، جدید اور اسٹائلش ڈیزائن اور دیگر جدید فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔
کمپنی نے امید ظاہر کی کہ یہ آفرز خریداروں کے لیے پرکشش ثابت ہوں گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، دونوں آفرز محدود مدت اور کوٹے کے تحت دستیاب ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں آج کا ڈالر ریٹ جانئے؟

