Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، سال کے آخر تک 10 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس کی قیمت میں مزید تیزی متوقع ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی طلب بڑھنے اور جدید ٹیکنالوجیز میں اس کی بڑھتی ہوئی ضرورت نے اس قیمتی دھات کو مزید نایاب بنا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا کے طاقتور ممالک تیزی سے سونے کے ذخائر جمع کر رہے ہیں جس سے عالمی منڈی میں اس کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق سونا صرف زیورات تک محدود نہیں رہا بلکہ اب جدید صنعتوں کا اہم حصہ بن چکا ہے۔

اے آئی ٹیکنالوجی، سولر پینلز اور اسپیس وہیکلز میں بھی سونے کا استعمال ہو رہا ہے۔ خلا میں بھیجے جانے والے خلائی جہازوں میں ریڈی ایشن روکنے کے لیے سونا استعمال کیا جاتا ہے، جو اسے انتہائی قیمتی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ سونے کو کینسر کے علاج سے متعلق جدید ریسرچ میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

معاشی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر عالمی طلب اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو سال کے آخر تک سونے کی قیمت 10 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں سونا ڈالر کی جگہ ایک عالمی مالیاتی معیار کے طور پر لے سکتا ہے، جس کے باعث ڈالر کی قدر میں تنزلی کا امکان ہے۔

مقامی مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی دباؤ براہِ راست پاکستان میں قیمتوں کو متاثر کر رہا ہے، اور اگر عالمی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو سونے کی قیمتیں نئی بلندیاں چھو سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں