Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

مظفر آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق راجہ ذوالقرنین اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی انچارج چوہدری ریاض نے ملاقات کی، جس میں اہم سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ چودھری علی شان سونی بھی ملاقات میں شریک تھے،سابق ممبر کشمیر کونسل علی ذوالقرنین نے بھی ملاقات میں شرکت کی،راجہ ذوالقرنین کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی قیادت کی جانب سے اہم فیصلوں کے اشارے آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی صف بندیاں تیز ہونے لگیں۔ ذرائع کے مطابق مزید اہم سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کے امکانات بھی زیرِ غور ہیں۔
مزیدپڑھیں:معروف بھارتی پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے

یہ بھی پڑھیں